اسلام علیکم دوستوں پنجاب سے تین مرلہ کا بالکل مفت پلاٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل اپ کے لیے ہے دوستو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اپنی زمین اپنا کر سکیم کی رجسٹریشن کا باقاعدہ اغاز کر دیا گیا ہے اس سکیم کے تحت اپ لوگوں کو نہ صرف تین مرلے کا مفت پلاٹ دیا جائے گا بلکہ اس پلاٹ کے اوپر بنانے کے لیے مالی امداد بھی دی جائے گی۔اس آرٹیکل کے اندر ہم اپ کو ڈیٹیل کے ساتھ بتائیں گے کہ اپ نے ان لائن اپلائی کیسے کرنا ہے ان لائن فارم اپ نے کیسے پر کرنا ہے کہاں پہ کیا لکھنا ہے اس کے ساتھ ساتھ کون کون سے لوگ اس پروگرام کے لیے اہل قرار دے دیے گئے ۔ہیں کون سے دستاویزات کی ضرورت ہوگی مکمل تفصیلات سٹیپ بائ سٹیپ اپ کو بتائی جائے گی
Table of Contents
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کی تفصیل
سب سے پہلے اس پروگرام کے بارے میں اپ سے شیئر کر دیتا ہوں کیونکہ اپلائی کرنے سے پہلے کچھ اہم چیزیں اپ لوگوں کے لیے جاننا بہت ضروری ہیں۔ اگر میں یہاں پر پروگرام کی تفصیلات اپ نے شیئر کروں تو حکومت پنجاب کی جانب سے مفت رہائشی پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جو بے گھر افراد ہیں جن کے پاس اپنی ذاتی زمین موجود نہیں ہے جو کرائے کے اوپر رہتے ہیں یا کسی کی زمین کے اوپر رہتے ہیں تو ایسے مستحق افراد کے لیے تین تین مرحلہ کے بالکل مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے مطلب بلا معاوضہ پلاٹ دیے جائیں گے بلا معاوضہ سے مراد ہے بالکل فری ۔ جس کا پہلا مرحلے کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے اس میں 19 اضلاع شامل کیا گیا ہے جس میں اس سکیم کے تحت 2000 مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔
Read More: Apni Zameen Apna Ghar Program: After You Get Allotted
پہلے مرحلے میں شامل اضلاع اور پلاٹوں کی تفصیلات
ہر ضلعے کے اندر کتنے لوگوں کو تین تین مرلہ کے پلاٹ دیے جائیں گے ابادی کے تناسب کے لحاظ سے ہر کوئی مخصوص کوٹا دیا گیا ہے
بہاولپور ریجن: 3 اسکیموں میں 27 پلاٹ
راولپنڈی ڈویژن: 4 اضلاع میں 5 اسکیموں کے تحت 658 پلاٹ
فیصل آباد ڈویژن: 5 اضلاع میں 4 اسکیموں کے تحت 288 پلاٹ
لاہور ریجن: 3 اضلاع میں 5 اسکیموں کے تحت 518 پلاٹ
بھکر ریجن: 7 اسکیموں میں 131 پلاٹ
ملتان ریجن: 5 اضلاع میں 9 اسکیموں کے تحت 270 پلاٹ
پہلے مرحلے میں شامل اضلاع
- اٹک
- جہلم
- گجرات
- منڈی بہاؤالدین
- چنیوٹ
- ماموں کانجن
- سلانوالی
- جھنگ
- پتوکی
- اوکاڑہ
- رینالہ خورد
- بھکر
- خوشاب
- لیہ
- وہاڑی
- لودھراں
- ملتان
- ساہیوال
- چیچہ وطنی
- فورٹ منرو
- راجن پور
- بہاولپور
- بہاولنگر
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے لیے ضروری دستاویزات
اپ کو کون سے ڈاکومنٹس ریڈی کرنے ہوگےاپلائی کرنے کے لیے:
- درخواست گزار کا قومی شناختی کارڈ
- ماہانہ آمدنی کا ثبوت (کم از کم یا محدود آمدنی ظاہر کرنے کے لیے)
- اگر زمین آپ کی ہے (رجسٹری، فرد، انتقال وغیرہ)
- کرایہ داری یا رہائش کا ثبوت
- ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
- بجلی یا گیس کا بل
- فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- پاسپورٹ سائز تصویریں
- بینک اکاؤنٹ کی تفصیل
Read More: Application Status Check for the Apni Zameen Apna Ghar Program
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام اہلیت کے معیار
- سب سے پہلے شناختی کارڈ کے مطابق درخواست گزار جو ہے وہ پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے یعنی کہ اپ کا تعلق پنجاب سے ہو۔
- درخواستیں صرف درخواست گزار کے ضلع میں موجود سکیموں کے اندر ہی قابل قبول ہوں گی۔ اگر اس ضلے کا سکیم میں نام شامل ہوگا تو ہی آپ اپلائی کر سکتے ہیں ۔
- درخواست گزار ان کے شریک حیات یا زیر کفالت بچوں کے نام پاکستان میں کہیں بھی کوئی پلاٹ یا مکان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ سکیم سپیشلی بےگھر مستحق افراد کے لیے ہے۔
- درخواست گزار کا مجرمانہ ریکارڈ مطلب کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
- اس کے بعد درخواست گزار کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہو کہیں سے قرض نہ لیا ہو۔
درخواست گزار فراہم کردہ معلومات کی درستگی یقینی بنائیں تو غلط بیانات نااہلی کا سبب بن سکتے ہیں مطلب اپ نے کوئی غلط بیان دے دیا ہے کوئی جھوٹ بول دیا تو اپ کو اس سکیم سے نکال دیا جائے گا۔
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام رجسٹریشن کا مکمل طریقہ
اب ہم بات کر لیتے ہیں کہ فری تین مرلہ پلاٹ کے لیے کیسے اپلائی کریں گے میں آپ کو بہت آسان طریقے سے مرحلہ وار بتاؤں گی کہ کیسے بغیر پریشانی کے اپ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
مرحلہ 1
سب سے پہلے رجسٹریشن کروائیے حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اس کے بعد رجسٹریشن کے بٹن پر کلک کریں ۔

مرحلہ 2
ویب سائٹ اوپن ہونے کے بعد آپ کو دو بٹن نظر آئے گے آپ کو رجسٹرڈ ناؤ پر کلک کرنا ہے تو آپ کا درخواست فارم کھول جائے گا۔

مرحلہ 3
رجسٹریشن فارم کواحتیاط سے پر کریں۔ سب سے پہلے آپ کو پنا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہے پھر اپنا لکھنا ہے۔ ایک میل ایڈریس لکھیں۔ اس کے بعد آپ نے اپنی موبائل کمپنی سلیکٹ کرنی ہے اور رجسٹریشن موبائل نمبر درج کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو پاسورڈ لکھنا ہے اپنی مرضی گا جو آپ کو یاد رکھنا ہوگا۔ پھر کنفرم پاسورڈ لکھیں اور رجسٹریشن کے بٹن پر کلک کر دیں ۔

مرحلہ 4
اس کے بعد جو آپ نے ای میل ایڈریس لکھا ہوگا اس کو ویرفائی کرنا ہوگا ورنہ آپ رجسٹر نہیں ہوگے آپ کو میل باکس میں جانا ہوگا اور ویریفائی ای میل کے بٹن پر کلک کریں گے اور اپ کی ای میل ویریفائی ہو جائے گی۔

مرحلہ 5
اس مرحلے میں اپ سے کچھ معلومات پوچھی جائے گی جیسے اپ پنجاب کے رہائشی ہیں یا نہیں اور جو بھی آپ سے معلومات پوچھی جا ہیے اپ کو اس پر کلک کرنا ہے اور سبمٹ کے بٹن کو دبا دیں۔

مرحلہ 6
اس مرحلے میں اپ سے ذاتی تفصیلات درج کرنی ہوگی جیسے اپنا مکمل نام والد یا شوہر کا نام قومی شناختی کارڈنمبر اپ کی تاریخ پیدائش اور اپ مرد ہیں یا عورت یہ لکھنا ہے اس کے بعد اپ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ ہیں بیوہ ہیں اپ کی طلاق یافتہ ہو چکی ہے پھراپ نے ای میل ایڈریس لکھنا ہے اس کے بعد اپ نے ڈویژن اور ضلع تحصیل لکھنا ہے اپ نے اپنا مکمل پتہ لکھنا ہے اس کے بعد نیکسٹ کے بٹن پر کلک کردینا ہے۔

مرحلہ 7
درخواست دینے والے کے پاس کوئی جائیداد ہے یا نہیں اور اپنے کام کے بارے میں لکھنا ہے ۔

مرحلہ 8
اس مرحلے میں اپ نے لکھنا ہے کہ اپ کے گھر میں کتنے ممبرز ہیں مطلب فیملی کی تعداد لکھنی ہے۔زیر کفالت افراد کی تعداد کتنی ہے فیملی کی مشترکہ امدن کتنی ہے ۔

مرحلہ 9
اس مرحلے میں اپ سے پوچھا جائے گا کہ اپ کرایے کے گھر میں رہتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ پوچھا جائے گا کہ اپ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم سے قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر کرنا چاہتے ہیں تو کتنا قرضہ۔

مرحلہ 10
اس مرحلے میں اپ کو اپنے شناختی کارڈ کی آگے اور پیچھے کی تصویر اپلوڈ کرنی ہوگی۔اس کے بعد آمدنی کا ثبوت (تنخواہ سلِپ یا بیانِ حلفی) کی تصویر اپلوڈ کرنی ہوگی ۔ڈومیسائل،اگر زمین موجود ہے تو اس کے کاغذات، بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کی تصویر اپلوڈ کریں۔

مرحلہ 11
اس مرحلے میں اپنے مکمل دستاویز کے ساتھ فارم مکمل کرنے کے بعد سب کچھ چیک کریں اور پھر فارم سبمٹ کے بٹن پر کلک کر دیں گے۔

پلاٹ الاٹمنٹ کی تفصیل
اس کے بعد ایک اور اہم چیز اپ کے ساتھ شیئر کر دیتے ہیں جو پلاٹ ہے اس کے الاٹمنٹ کیسے ہوگی اپ لوگوں کو ٹھیک ہے یہ بھی چیز جاننا ضروری ہے جو کامیاب درخواست دہندہ ہوگا مطلب کسی نے اپلائی کیا اس کا پلاٹ نکل ایا تو پلاٹ کی ملکیت کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر اندر جو ہے وہ گھر کی تعمیر شروع کرنی ہوگی ایسے نہیں ہوگا کہ پلاٹ مل گیا اپ کو اپ سمجھیں جی مل تو گیا ہے اپ پانچ سال بعد یا چھ بج سال بعد بناتے رہیں گے ایسا بالکل بھی نہیں ہے اگر اپ کا پلاٹ نکل اتا ہے مطلب اپ کو پلاٹ جو ہے وہ حکومت پنجاب کی جانب سے مل جاتا ہے تو پلاٹ ملنے کی تاریخ سے لے کر اگلے چھ ماہ کے اندر اندر اپ نے گھر کی تعمیر شروع کرنی ہے قبضے کی تاریخ سے دو سال کے اندر اندر اپ نے تعمیر مکمل کروانی ہے اگر اپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اپ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جو سکیم ہے اپنی اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرسکتے ہیں ۔پلاٹ الاٹمنٹ کی تاریخ سے کم از کم پانچ سال کی مدت کے لیے فروخت منتقل لیز پر نہیں دیا جا سکتا اس مدت کے اندر ملکیت کی کسی بھی منتقلی کے نتیجے میں الاٹمنٹ منسوخ ہو جائے گی۔ الاٹ شدہ پلاٹ صرف رہائشی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے پلاٹ پر تجارتی سرگرموں لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
Read More: Verification Procedure of Apni Zameen Apna Ghar Program
نتیجہ
میں امید کرتی ہوں اپ کو ساری سمجھ اگئی ہوگی کیسے آپ پلاٹ مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ہم نے آپ کو اس آرٹیکل میں اس سکیم کی مکمل معلومات بیان کردی ہے کہ آپ کیسے اس سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اہلیت کا معیار کیا ہے کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی اور کون سے اضلاع اس سکیم میں شامل ہے۔ مزید معلومات اور تفصیلات جاننے کے لیے جڑے رہے ہم سے شکریہ ۔
بہت اچھا کام کر رہی ہیں مریم صاحبہ اللّٰہ پاک اور توفیقِ عطا کرے